ملک بھر میں آٹے کی میں تیز اضافہ

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں، جب کہ مہنگائی کے اس نئے دباؤ پر صارفین میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق، صرف ایک ہفتے کے دوران آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت مختلف شہروں میں 40 روپے سے لے کر 590 روپے تک بڑھ گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت سب سے زیادہ ہو کر 2,893 روپے 33 پیسے تک پہنچ گئی، جو حالیہ عرصے کی بلند ترین سطح ہے۔
دیگر شہروں میں سرگودھا میں قیمت 590 روپے، ملتان میں 226 روپے 66 پیسے، خضدار میں 200 روپے، بہاولپور میں 163 روپے 33 پیسے اور کوئٹہ میں 140 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایک ہفتے کے دوران گوجرانوالہ میں آٹے کی قیمت 134 روپے بڑھی، جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں 120 روپے تک اضافہ ہوا۔ کراچی، پشاور، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی قیمتیں 100 روپے تک بڑھ گئیں۔
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
نئی قیمتوں کے مطابق راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2,866 روپے 47 پیسے، پشاور میں 2,850 روپے، بنوں میں 2,800 روپے، کوئٹہ میں 2,660 روپے اور کراچی میں 2,600 روپے تک پہنچ چکا ہے۔
آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عام آدمی کی قوتِ خرید کو شدید متاثر کیا ہے، جب کہ عوام حکومتی اداروں سے قیمتوں کے کنٹرول اور فوری ریلیف کے اقدامات کی توقع کر رہے ہیں۔











